بیروت کی شارع ‘جنرل قاسم سلیمانی’ کے نام سے منسوب

434

تہران: لبنان کے دارالحکومت بیروت میں حزب اللہ کے گڑھ والے علاقے میں شارع کا نام ایران کے مقتول ‘جنرل قاسم سلیمانی’ سے منسوب کردیا گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے شارع پر نصب بورڈ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں ، شارع بیروت کے جنوب میں واقع بلدیہ الغبیری میں ہے اس سے قبل اس کا نام ‘خیالی دنیا’ تھا۔ بیروت کا یہ جنوبی علاقہ دحیہ کہلاتا ہے اور حزب اللہ کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

A sign shows the street named after Qassem Soleimani in Ghobeiry, south Beirut. (Twitter, @uunionnews)

لبنانی قانون کے تحت کسی بھی شاہراہ یا شارع کے نام کی تبدیلی کی وزارتِ داخلہ منظوری دیتی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وزارتِ داخلہ نے اس شارع کے نام کی تبدیلی کی منظوری دی ہے یا بلدیہ نے از خود ہی اس کانام تبدیل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ تھے، انہیں 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر امریکا کے ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگئےتھے۔