وفاقی حکومت نے فیری سروس کی منظوری دے دی

755

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیری سروس کی منظوری دے دی، جس کے بعد لوگ زیارت کے لیے بھی جاسکتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ کابینہ اجلاس میں اندرون سندھ سمیت پنجاب،بلوچستان اور خیبر پختونخواہ سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا ،خیبر پختونخواہ کی حکومت سیلاب کے نقصانات خود برداشت کرے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ وفاقی حکومت سندھ میں منتخب نمائندوں کی مشاورت سے تعاون کرے گی،لاڑکانہ سمیت اندرون سندھ میں صورتحال بہت زیادہ خراب ہے،نقصانات کے تخمینے کے لیے وفاقی حکومت نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے،کمیٹی سندھ میں بارشوں سے نقصانات پررپورٹ پیش کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی شک نہیں ملک میں مہنگائی ہے، کورونا وائرس کی وباسے پوری دنیا کی معیشت تباہ ہوئی،مہنگائی کو ختم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،کورونا کی طرح مہنگائی کو بھی شکست دیں گے۔