فرانس میں درجنوں گھوڑے بہیمانہ تشدد سے ہلاک، حکام کی نیندیں اڑ گئیں

462

فرانسسی پولیس نے ملک گیر گھوڑوں کو ہلاک و تشدد کرنے کے جرم میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس میں ملک گیر گھوڑوں کو ہلاک اور تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات نے حکام کی نیندیں اڑا دیں۔

فرانسسی پولیس نے 30 گھوڑوں کی ہلاکت و تشدد کے جرم میں کئی افراد کو گرفتار کرلیا ہے لیکن اب تک واقعات کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

رپورٹ کے مطابق تمام واقعات ملک کے مشرقی علاقوں میں پیش آئے۔

فرانسسی حکام کا کہنا ہے کہ گھوڑوں پر ہونے والے حملوں کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا، حملہ آوروں نے تیز دھار آلے کی مدد سے گھوڑوں کے کان کاٹے، آنکھیں بھوڑیں اور جسم کے کئی حصوں کو نقصان پہنچایا۔

حکام کے مطابق 30 گھوڑے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی گھوڑوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کُل کتنے گھوڑے متاثر ہوئے ہیں۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آوروں نے انٹرنیٹ چیلنچ یا پھر کسی شیطانی رسم کے تحت گھوڑوں کو نقصان پہنچایا، گرفتار افراد سے تحقیقات جاری ہے۔