ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر3دن بعد گھر پہنچ گئے

583

اسلام آباد: سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل3دن بعد گھر پہنچ گئے۔

ساجد گوندل نے گھر پہنچتےہی خیریت  کی خبر سوشل میڈیا پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ میں واپس آگیا ہوں ، بالکل محفوظ ہوں،تمام دوستوں کا شکرگزار ہوں جو میرے لیے فکر مند ہوئے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاپتا ہوگئے تھے، جس کے بعد وزیر اعظم نےفوری نوٹس لیتےہوئے 3رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی،جس میں تینوں افراد کو فوری بازیابی کی ہدایت کی گئی تھی۔