“پاکستان کی سلامتی میں بحریہ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے”

586

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سلامتی میں بحریہ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیراطلاعات وسینیٹر شبلی فراز نے اپنے پیغام میں یوم بحریہ کے موقع پر کہا ہے کہ سمندروں اور ساحلوں کی پاسبان پاک بحریہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیوی نے 1965 کی جنگ میں پاک فوج اور فضائیہ کے شانہ بشانہ بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔

وزیراطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی میں بحریہ کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے۔