کراچی میں ایف بی آر کا بڑا کریک ڈاؤن، گاڑیاں قبضے میں لے لیں

385

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بے نامی زون نے کراچی میں بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 19گاڑیاں قبضے میں لے لیں، گاڑیاں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئیں تھیں۔

تفصیلات کے مطابق قبضے میں لی گئی گاڑیوں میں 2بی ایم ڈبلیو، 2 مرسٹیڈیز بینز،سات ٹویوٹا، ایک کیڈی لاک سمیت 19لگژری گاڑیاں شامل ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن میں گاڑیوں کی خریداری کی گئی، تحقیقات میں گاڑیاں کسی اور کے نام پر رجسٹرڈ کرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے،بے نامی ملازمین کے نام پر مہنگی گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی گئیں۔

بے نامی زون کراچی کا کہنا ہے کہ 7روز میں مالکان کے ظاہر نہ ہونے پر ایف بی آر قانون کے تحت ایکشن لے گا، انیس گاڑیوں کی مالیت 12سے 15کروڑ کے قریب ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق اندازہ ہے کہ گاڑیاں ملازمین کے نام اور کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی جبکہ گاڑیوں جن کے نام ہے ان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے، ان شناختی کارڈ پر کوئی اکاؤنٹس اور ڈیٹا نہیں ہے۔