عمان کا انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان

625

عمان نے قریبا 7 ماہ بعد بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق یہ اعلان کورونا سے نمٹنے کے لیے بنائی گئی سپریم کمیٹی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

کمیٹی نے کورونا صورتحال میں قدرے بہتری آنے پر انٹرنیشنل پروازیں بحال کرنے کی منظوری دی۔

یکم اکتوبر سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کھول دیے جائیں گے اور انٹرنیشنل پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

انٹرنیشنل پروازوں کی بحالے کے بعد ایئرلائنز نے شیڈول ترتیب دینا شروع کردیا ہے اور مقررہ تاریخ سے پروازیں متعین وقت پر اڑان بھریں گی۔

کورونا وبا کے بعد 29 مارچ کو عمان نے تمام پروازیں منسوخ کرتے ہوئے فضائی آپریشن معطل کردیا تھا اور اب قریباً 7 ماہ بعد بیرون ملک پروازوں کے لیے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کیا جارہا ہے۔