پاک بحریہ نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، نیول چیف

442
FILE PHOTO

کراچی: نیول چیف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے بھارتی  بندرگاہ پرحملہ کرکے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا

یوم بحریہ کے موقع پر نیول چیف ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 ستمبرشہدا اورغازیوں کی قربانیوں کو سراہنے کا دن ہے، یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کے کارناموں اور کامیابیوں کی یاد دلاتا ہے.

انہوں نے کہا کہ آپریشن دوارکا قومی تاریخ کی عظیم فتح ہے، پاک بحریہ نے دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پاک بحریہ عالمی افواج کیساتھ امن واستحکام یقینی بنارہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تناظرمیں اپنی بڑھتی ذمہ داریاں نبھانے کیلئے تیارہیں.

نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ کی واحد آبدوز غازی نے بھارتی نیوی کو بھارتی بندرگاہوں میں مقید رکھا، جبکہ پاک بحریہ نے بھارتی  بندرگاہ  پر حملہ کر کے  دشمن کا غرور بھی خاک میں ملا دیا.

ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ کی خصوصی ڈاکیومنٹری فلم سرخرو ریلیز کردی گئی ہے، فلم بھارتی آبدوز کو پاکستانی حدود میں داخلے سے روکنے پر مبنی ہے، مارچ 2019 کو بھارتی بحریہ کے مذموم عزائم کو پاک بحریہ نے خاک میں ملایا تھا.

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی بحریہ کی دراندازی پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کشیدگی کا تسلسل تھی، فلم میں پاک بحریہ کے ہیروز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے.