سعودی حکومت کیلیے بہت احترم رکھتے ہیں، پرویز خٹک

97
اسلام آباد،سعودی سفیر نواف سعید المالکی وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات کررہے ہیں

اسلام آباد (آن لائن )سعودی عرب کے سفیر ایچ ای ای نواف بن سعید المالکی نے گزشتہ رو وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیر دفاع نے معززین کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی حکومت اور اس کے عوام کے لیے بہت زیادہ احترم رکھتے ہیں۔ دونوں مما لک میں برادرانہ تعلقات کی قابل ذکر تاریخ ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب ایک پراعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے اور ہم ان تعلقا ت کو فروغ دیناچاہتے ہیں۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تعاون بہت وسیع ہے، لہٰذا ہمیں اپنے تعلقات کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ دونوںمما لک کے مابین موجودہ باہمی تعاون پر بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔لہذا ، ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔