لندن: مقدمہ شروع ہونے پر بانی وکی لیکس کے حق میں مظاہرہ

306
لندن: بانی وکی لیکس جولیان اسانج کے حق میں مظاہرہ کیا جا رہا ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) وکی لیکس کے بانی جولیان اسانج کو امریکا کے حوالے کرنے کے سلسلے میں لندن کی عدالت میں کارروائی شروع ہوگئی۔ ادھر کیس کی سماعت کے دوران اسانج کے حامیوں نے عدالت کے باہرمظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر عالمی سطح پر صحافیوں کے تحفظ اور جولیان کو امریکا کے حوالے نہ کرنے کے مطالبات درج تھے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جولیان اسانج امریکا کو مطلوب صحافی ہیں، جنہیں انسانی حقوق کے کارکن اظہار آزادی کی علامت قرار دیتے ہیں۔