طوفان جاپان سے جنوبی کوریا پہنچ گیا‘ لاکھوں افراد کی نقل مکانی

395
جاپان: طوفان ہائی شین کے ساتھ آنے والی طاقت ور ہواؤں نے چھتیں اڑا کر زمین پر پٹخ دی ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان ہائی شین جاپان کے ساحلوں سے ٹکرانے کے بعد جنوبی کوریا تک پہنچ گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی علاقے کیوشو میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ حکام نے ہدایت جاری کی شہری کھانے پینے کی اشیا، ضروری سامان اور ادویات ساتھ رکھیں۔ اس دوران 10ہوائی اڈوں سے 300سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔