ترک خاتون اول کی شامی پناہ گزین خاندان سے ملاقات

815

انقرہ:شام کے پناہ گزین خاندان سے ترک خاتون اول امینہ اردگان نے ملاقات کی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خاندان میں ایک 14 ماہ کا بچہ بھی شامل ہے جو پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم ہے۔

امینہ اردگاان نے کہا کہ آج شام کا پناہ گزین خاندان ان کا مہمان ہے، جس کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

خیال رہے کہ شام کے اس پناہ گزین خاندان کی تصاویر کچھ روز پہلے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں 14 ماہ کے ایک بچے کی تصویر بھی شامل تھی جو پیدائشی طور پر نچلے دھڑ سے محروم ہے،یہ بچہ ترکی اور شام کے سرحدی شہر ادلب کے پناہ گزین کیمپ میں پیدا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہو کر دوسرے ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔