حکومت نےچھوٹےگھروں کی تعمیرکےلئے30ارب روپےرکھےہیں، مشیر خزانہ

315

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کاروبارمیں ترقی کیلئےدیگرسہولیات کےساتھ قرضےبھی دیےجارہےہیں حکومت نے چھوٹے گھروں کی تعمیرکےلئے30ارب روپےرکھےہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پہنچے جہاں انہوں نے مارکیٹ کا آغاز گھنٹی بجاکرکیا۔کاروباری ہفتے کے پہلےروز انڈیکس میں 146پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 146پوائنٹس کے اضافےسے مارکیٹ 42ہزار169پرٹریڈ ہورہی ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 966پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غربت کےخاتمےاورپسماندہ طبقےکی بحالی پرخصوصی توجہ دی گئی،صنعتی شعبے کو بجلی اور گیس پر سبسڈی دی جارہی ہے، معاشی مشکلات کاسامناہےلیکن ہم نےپھربھی آگےبڑھناہے۔

انہوں نے کہا کہ کوروناکےباعث پوری دنیامیں4فیصدگروتھ میں کمی آئی ہے کوروناسےجونقصان ہوااس سےنکلنےمیں کچھ وقت درکارہوگا۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست کامحورعام لوگوں کی مددکرناہے کنسٹرکشن کےشعبےکےحوالےسےوزیراعظم ہر ہفتےمیٹنگ کررہےہیں اور جی آئی ڈی سی کامعاملہ خوش اسلوبی سےحل کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت ایشیامیں پہلےنمبرپر ہے، بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول حکومتی ترجیح ہے، معیشت کےاستحکام کیلئےملکرکام کرنا ہوگا، حکومت کاکام بہترپالیسی بنانااورعملدرآمدکرانا ہے، اپنےلوگوں پرسرمایہ کاری کرنیوالےممالک نےترقی کی، بزنس مین آگےآئیں اورسرمایہ کاری کریں،  حکومت کی کوشش ہےقانون کی بالادستی اورکرپشن کاخاتمہ ہو۔