افغانستان میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

657

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں توپ کے گولے کا فائر ایک گھر پر لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صوبے کے ترجمان عطا اللہ کا کہنا ہے کہ طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان لڑائی کے دوران توپ کا گولہ غلطی سے ایک گھر  پر جاگرامرنے والوں میں پانچ بچے اور ان کی والدہ شامل ہے۔

حکومت نے توپ کا گولہ گھر پر لگنے کے واقعات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،جبکہ طالبان نے ابھی تک واقعے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

گھر پر گولہ گرنے والے واقعے بعد افغان حکومت نے ایک بار پھر طالبان سے جنگ بندی کرنے اور مذاکرات کی میز پر آنے کو کہا ہے۔