شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکا آپریشن،5دہشت گرد ہلاک

830

شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا، دوران آپریشن اہم اورمطلوب دہشت گرد وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میر علی میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 اہم دہشت گرد گرفتار کیے جبکہ 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہہلاک دہشتگرد وسیم کا تعلق میرعلی کے علاقےحید رخیل سے تھا، دہشتگرد وسیم 2019 سے 30 دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹرمائنڈ تھا،دہشت گرد وسیم ٹارگٹ کلنگ ،حکومتی اداروں ،سی ایس ایس افسر بیداللہ داوڑ کی شہادت میں بھی ملوث تھا،دہشت گرد وسیم  سیکیورٹی فورسز پر حملوں  اور حسو خیل کے پاس آرمی کانوائے پر حملے میں بھی شامل تھا۔