جمال خاشقجی قتل کیس: عدالت نے آٹھ ملزمان کو سزا سنا دی

562

ریاض : سعودی عرب کی عدالت نے صحافی جمال خشوگی قتل کیس میں مزید 5 افراد کو 20 سال قید کا حکم سنایا ہے،3 افراد کو 7 سال تک قید کی سزا دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت نے اپنے تفصیلی حکم نامے میں کہا ہے کہ جمال خشوگی قتل کیس ختم ہو چکا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے عدالت جمال خشوگی کیس میں پانچ افراد کو سزائے موت کا حکم بھی سنا چکی ہے۔

واضح رہے کہ جمال خشوگی کو 2 اکتوبر 2018 میں انقرہ میں سعودی سفارتخانے میں قتل کر کے لاش کو کیمیکل میں ڈال کر ضائع کر دیا گیا تھا،اس قتل کا الزام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر لگایا تھا۔

ترک حکومت نے سعودی عرب سے نامزد 20 افراد کو ترکی کے حوالے کرنے کو کہا تھا لیکن سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ان میں سے بیشتر افراد کو پھانسی دے دی گئی ہے جبکہ باقی افراد کو سعودی قوانین کے مطابق سعودی عدالت نے سزا سنا دی ہے۔