تعلیمی ادارے 15، 22 اور 30 ستمبر کو مرحلہ وار کھولیں جائیں گے

629

کراچی (اسٹاف رپورٹر): صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی سطح پر بنائی گئی تعلیمی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہےکہ تعلیمی ادارے 15، 22 اور 30 ستمبر کو مرحلہ وار کھولیں جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ وفاقی سطح پر مشتمل تعلیمی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ادارے 15، 22 اور 30 ستمبر کو مرحلہ وار کھولیں جائیں گے تاہم ہر تاریخ سے ایک روز قبل دوبارہ رویو بھی کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اگر کوئی صوبہ اپنی سہولیات کے تحت کسی ایک یا کچھ اسکولز ایس او پیر کی تیاری نہ ہونے پر مذکورہ اسکول یا اسکولز کو کچھ دن کی بندش کی مہلت دے سکتا ہے۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ ماسک لازمی نہیں کہ صرف سرجیکل ہو بلکہ گھر میں کپڑے کا ماسک بھی قابل استعمال ہوگا، کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے اس بات کو لازمی یقینی بنائیں گے کہ اگر کسی بچے کو بخار یا کھانسی ہے تو وہ اسے اسکول نہ آنے دے۔

سعید غنی نے کہا کہ صوبہ سندھ سمیت تمام صوبے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مانیٹرنگ کمیٹیاں تشکیل دیں جو روزانہ کی بنیاد پر اسکولوں کا معائنہ کریں گی۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر سے یونیورسٹیز، کالجز سمیت نویں اور دسویں جماعتیں جبکہ 23 ستمبر کے بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسز کھولی جائیں گی۔