عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

482

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس24 قیراط سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1927ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی سونے کی دوکانوں میں پیر کو بھی فی تولہ اور فی 10گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600روپے اور 514روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی دوکانوں میں سونے کا دام فی تولہ گھٹ کر 115000روپے اور فی 10گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 98594روپے پہنچ گئی ہے۔