کورونا وائرس میں کمی، تعلیمی ادارے کھولنے پر اجلاس طلب

747

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے معاملات میں مستقل کمی دیکھنے کو ملی ہے اب اسکولوں، کالجوں اور جامعات کے دوبارہ آغاز کرنے کا وقت آگیا ہے جس پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

پرائم منسٹر آفس کے مطابق آج کے اجلاس میں، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء، وزیر اعظم کے معاون خصوصی، سول اور فوجی عہدیدار موجود ہوںگے اور اپنی رائے و تجاویزات فراہم کریں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود ایس سی اوز اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق تجاویز پر این سی سی کو بریفنگ دیں گے جس پر کمیٹی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب، الصبح بین الصوبائی وزیر تعلیم کانفرنس منعقد ہوا تھا جس میں 15، 22 اور 30ستمبر سے ملک بھر میں جامعات، کالج اور اسکولوں کو مرحلہ وار دوبارہ سخت اقدامات میں کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے تاہم ہر تاریخ سے ایک روز قبل دوبارہ حالات کو دیکھا جائے گا اور اس رپورٹ پر مزید فیصلہ ہوگا۔