کورونا اپ ڈیٹ: تشویشناک مریضوں کی تعداد 534، مزید 118 افراد بازیاب

570

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 903 جبکہ 6,345 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 30ہزار671، پنجاب میں 97,226 ،بلوچستان میں 13,292، خیبرپختونخواہ 36,625، گلگت بلتستان میں 3008، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15,750 اور آزاد کشمیر میں 2,331 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں کورونا وبا سے 2,423 پنجاب 2,210، خیبرپختونخوا 1,255، اسلام آباد 176، گلگت بلتستان 71، بلوچستان 145 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 86 ہزار 016 افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 27 لاکھ 78 ہزار 869 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 20ہزار980 ٹیسٹ کے دوران 394 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ 3 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 534مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2کروڑ73لاکھ3ہزار371 (27303371) افراد متاثر، 8لاکھ 93ہزار173افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1کروڑ93لاکھ76ہزار575 (19376575) افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان میں بین الصوبائی وزیر تعلیم اجلاس میں15ستمبر سے ملک میں مختلف مرحلے وار تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ لے لیا ہے۔