پاک فضائیہ کی روشن تاریخ

848

بھارت کو ستمبر 1965 کی جنگ میں بھارتی سورماؤں کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فضائیہ کے شہداء کے اعزاز میں آج ملک بھر میں ‘یوم فضائیہ’ منایا جارہا ہے۔

ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم کو یہ اعزاز کیا کہ 1 منٹ سے بھی کم وقت میں 5 بھارتی  ہنٹر جنگی طیارے مار گرائے، یہ کارنامہ آج تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے، اس مشن میں ایم ایم عالم نے ایف 86 سیبر طیارہ اڑایا جبکہ مجموعی طور پر ایم ایم عالم نے 9 طیارے گرائے اور 2 کو نقصان پہنچایا ۔

QUTAIBA PROTOCOLZ: The Role of Pakistan Air Force Volunteer Pilots in Arab  Israel Wars in Air Combat Against Israel

بھارت کے ساتھ جنگ میں پاک فضائیہ نے پہلے ہی دن پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ، آدم پور اور ہلواڑہ کے ہوائی اڈوں پر حملہ کیا اور 7 ستمبر کو شام 5 بجے سے پہلے دشمن کے 53 طیارے تباہ کر دیے جس کی دہشت آج تک برقرار ہے۔

پاک  فضائیہ کا وجود پاکستان کے وجود میں آنے کے فورا بعد عمل میں آیا،پاک فضائیہ  صرف بھارت کے خلاف ہی برسرِپیکار نہیں رہی بلکہ  6 روزہ عرب اسرائیل جنگ میں پاک فضائیہ  نے حصہ لیا  جس میں پاک فضائیہ کے پائلٹ اردن، مصر اور عراق کی فضائیہ کی جانب سے لڑے اور اسرائیلی فضائیہ کے 3 جہازوں کو مار گرایا جبکہ ان کا کوئی نقصان نہیں ہوا اور اسرائیلی پیش قدمی رکنے کی سب سے  بڑی وجہ قرار پائے۔