کائٹ کلب الخبرکے زیراہتمام یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب

182

سعودی شہر الخبر میں مقیم پاکستانیوں نے یوم آزادی کی مناسبت سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا، جس کے چیف آرگنائزر عبدالوہاب تھے اور انہیں کیپٹن ایاز، عبدالخالق، افضال بھٹی، رانا عمر، عدنان شہزاد،میاں نعمان، عاقب، ندیم ابرار اور محبوب خرم کا خصوصی تعاون حاصل رہا۔ تقریب میں الخبر میں مقیم پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی پرچم اور نقشوں سے مزین پتنگوں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ کائٹ کلب کی تقریب کے لیے پتنگیں بنانے کے ماہر استاد عبدالخالق، میاں اسلم، عمران مغل، شاہ زیب بھٹی اور عمیر مغل نے خاص طور پر یہ پتنگیں تیار کی تھیں۔
تقریب کے دوران فضا پاکستاقنی ملی نغموں اور ترانوں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر شرکا کے لیے عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ پاکستان حج والنٹیئرز گروپ (سعودی عرب) کے سینئر رکن انجینئر محمد یوسف بھٹی نے تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔