قونصل پریس سید حمزہ گیلانی کے اعزاز میں استقبالیہ

225

پاکستان جرنلسٹس فورم (مدینہ منورہ) کی جانب سے پاکستان قونصلیٹ میں نئے تعینات ہونے والے سفارت کار سید حمزہ سلیم گیلانی کو پریس قونصلر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے کے لیے استقبالیے کا اہتمام کیا گیا۔ مدینہ منورہ آمد پر صحافی برادری نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پی جے ایف (مدینہ منورہ) کے صدر جاوید اقبال بٹ نے عہدہ سبھالنے اور مختصر وقت میں دعوت قبول کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پریس قونصلر حمزہ سلیم گیلانی حکومت پاکستان کی پالیسیوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ صنعت وحرفت اور سرمایہ کاری کے مواقع کی نشان دہی کریں گے۔
تقریب کے مہمان پاکستانی پریس قونصلر سید حمزہ گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ برادر اسلامی ملک سعودی عرب میں موجود ہونا ہی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ دونوں ممالک کی دوستی اور بردارنہ تعلقات کی تاریخ دہائیوں پر مشتمل ہے، جسے ہم مزید مضبوط بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جرنلسٹ فورم کہ تحت مختلف شہروں کے دورے اور صحافیوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔