مسلم لیگ ن یوتھ لیگ (ریاض) کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس

220

پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ (ریاض) کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس صدر فیصل والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ (سعودی عرب) کے صدر بلال اعوان تھے۔ اس موقع پر آیندہ کا لائحہ عمل طے کیاگیا اور دوبارہ تنظیم سازی کرنے کے سلسلے میں بات چیت کی گئی۔ علاوہ ازیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو مشکل ترین وقت میں ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں ملک قاسم، نظام چودھری، عباس اکب، ساجد رانا اور دیگر ارکان نے شرکت کی۔ آخر میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم راہی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔