سماجی و کاروباری شخصیت سلیم مسعود کی جانب سے عید ملن پارٹی کا انعقاد

298

سعودی عرب میں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت سلیم مسعود کی جانب سے ہر سال کی طرح رواں برس بھی عید ملن پارٹی کا انعقاد کیا گیا، جس میں ریاض بھر سے پاکستانی صحافیوں نے شرکت کر کے عید کی خوشیوں کو لطف اٹھایا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کا شرف حافظ عرفان کھٹانہ کو حاصل ہوا جبکہ ہدیہ نعت رسول مقبولﷺ صحافی عابد شمعون چاند نے پیش کی۔
تقریب کے میزبان سلیم مسعود نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عید کے موقع پر اپنوں سے دوری کا احساس زیادہ شدت سے ہوتا ہے اور ایسے میں دوستوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹنے کا موقع ملنا کسی نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس تقریب کا مقصد ہمیں دیار غیر میں رہنے والے اپنے بچوں کو مذہبی اور ثقافتی تہواروں سے روشناس کروانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی دارالحکومت ریاض میں صحافی برادری کا کردار پاکستانی کمیونٹی میں بڑی اہمیت کا حامل ہےاور میں سعودی عرب میں مقیم تمام صحافتی برادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور کالم نگار تسنیم امجد نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور قلمی مجاہد ہوتے ہیں۔دیار غیر میں پاکستانی صحافیوں نے کمیونٹی کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہوا ہے۔ عید ملن پارٹی سے راشد منہاس، مبشر انوار، ڈاکٹر ندیم احمد بھٹی، عابد شمعون چاند، وسیم خان، کامران ملک، خرم خان، جہانزیب امجد، ندیم شیر اعوان، ناظم علی، حامد ناصر قادری، امتیاز احمد، راحیل افضل، بابر علی، ن لیگ (ریاض) کے صدر میاں طارق جنید اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔