چولہے کی صفائی

445

باورچی خانے کی دیواروں پر تیل کے داغ ہوں یاگیس والے چولہے کی صفائی اب آسانی سے ہو سکتی ہے باورچی خانہ ہر گھر کا ایک ایسا حصہ ہے جہاں کچھ ہو نہ ہو صفائی لازمی ہو اس کے بغیر دل ہی نہیں چاہتا کہ کچن میں قدم بھی رکھا جائے اور اگر چولہا صاف نہ ہو تو پکانے کا دل نہیں کرتا۔یہ چند آسان ٹپس ہیں جو آپ کی بڑی مشکل آسان کرے اور بنائے آپ کے باورچی خانے کو صاف ستھرا چمکدار۔.ایک گلاس پانی میں تین چمچ بیکنگ سوڈا ڈال کر مکس کریں اور اس کو ایک اسپرے بوتل میں ڈال لیں۔ اب جہاں جہاں تیل کے یا دیگر داغ دھبے لگے ہوئے ہیں وہاں آپ اسپرے کردیں اور دس منٹ چھوڑ دیں اس کے بعد کپڑے کی مدد سے صاف کرلیں اور نیم گرم پانی سے دیوار کو صاف کرلیں۔ ۔ایک پتیلی میں دو کپ پانی لیں اس کواچھی طرح ابالیں اور اس میں دو چمچ بیکنگ سوڈا اور ایک لیموں کارس ڈال کر خوب پکنے دیں اور نیم گرم ہونے پر برتن دھونے والا لیکوڈڈال کر مکس کرلیں اور اس محلول سے چولہے کی صفائی کریں آپ دیکھیں گی کہ چولہا جلد ہی صاف ہوجائے گا اور اس پر کھانے کے نشانات بھی باقی نہیں رہیں گے۔فوری کھانا گرم کرنے کا آسان حل مائیکرویو کو صاف کرنے کے لئے : ایک کپ گرم پانی میں بیکنگ سوڈا ، لیموں کارس، سرکہ مکس کریں اور اس سے صاف کریں آپ دیکھیں گی کہ آپ کا مائیکرویو بھی صاف ہوجائے گا اور اس کی بو بھی ختم ہوجائے گی۔برتنوں کو جلدی دھونے یا رات کے برتن صبح دھونے کی وجہ سے نشانات رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے وہ پرانے لگنے لگتے ہیں اگر آپ کے برتن بھی ایسے ہی ہوگئے ہیں تو آزمائیں یہ ٹپ: ایک کپ گرم پانی میں دوچمچ نمک حل کریں ، اس میں کپڑے دھونے والا سرف اورسرکہ مکس کرلیں اور اس سے اپنے برتن دھوئیں ضدی داغ بھی ختم ہوجائیں گے اور برتن بھی چمک جائیں گے۔