حیا ،حجاب اور ایمان

206

خولہ بنت سلیمان
نانی نانی پردہ کرلیں نیکی سے اب دامن بھر لیں
میرا نواسا محمد چھوٹا سا تھا مگر حیران ہوتا تھا کہ امی پردہ کرتی ھیں تو نانی کیوں نہیں کرتیں۔مجھے لگتا تھا کہ سب سے پردہ کرلوں گی مگر بھائی جان سے پردہ کیسے کروں گی ان سے میرا بھائی بہن والا تعلق ہے یہ سوچتے سوچتے 2005 آ گیا نومبر 2005 میں میرا روڈ ایکسیڈنٹ ہوگیا جس میں میں شدید زخمی ہو گئی میں نے اناللہ پڑھ لی تھی مگر زندگی تھی بچ گئ۔
2 ماہ پلاسٹر بندھا رہا اسی میں رمضان المبارک بھی آ کے چلے گئے لوگ جوق در جوق عیادت کے آتے تھے پپر کا اچھی طرح معائنہ کر تے سوال کرتے ان میں مرد عورت سب شامل تھے۔
اسی طرح ایک دن مجھے احساس ہوا کہ اگر میں شرعی پردہ کرتی تو ان باتوں سے نجات مل جاتی پھر اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی کہ آسانی ہو الحمدللہ آج 15 سال ہوگئے کوئ پریشانی نہی ہوئ بلکہ سب نے ہمیشہ ہمارا خیال ہی رکھا وی۔آ ئ۔ پی پروٹوکول ملا ہاں کبھی لوگ پریشان بھی ہوئے مگر ہم اپنی تیاری سے جاتے ہیں۔
بعض لوگ کہتے بھی ہیں کہ اس عمر میں پردہ شروع کیا ہے میں کہتی ہوں جب اللہ تعالیٰ توفیق دے دے کیونکہ پردہ بھی نماز کی طرح فرض ہے تو یہ تھی روداد کہ میں نے پردہ شروع کیا۔
جہاں تک مشکلات کا سامنا ہے وہ بھی کرنا پڑا اور اپنوں کی طرف سے جب ہوتا تھا تو زیادہ دکھ ہوتا تھا ایک مرتبہ تو قریبی عزیز کی منگنی کی تقریب تھی بیٹی کا سسرال بھی تھا داماد کی کوشش تھی کہ ہم لوگوں کو تکلیف نہ ہو اس لئے وہ پارٹیشن کرا رہا تھا مگر عزیز اور اسکی والدہ نے ایسا کردار ادا کیا کہ مجھے کہنا پڑا کہ بیٹا تم ہماری وجہ سے پریشان نہ ہو ہم اپنا بندوبست کر کے آ تے ہیں۔
میری بہن ثمینہ نے اپنے گھر کی ہر تقریب میں ہمارا خیال رکھا ہے اللہ تعالیٰ اسکو جزا دے۔آمین
ہمیں چاہئے کہ سورہء احزاب اور سورہ نور کی روشنی میں اپنے پردے کا جائزہ لیں
امی عائشہ صدیقہ رضی اللّٰہ عنہا میرے نبی صل اللہ علیہ وسلم کے بعد اور اپنے والد کے مدفون ہونے کے بعد بھی چہرہ کھول کر تلاوت میں مصروف رہتی تھیں لیکن جب حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ وہاں دفن ہوئے تو چونکہ وہ نا محرم تھے اس لیے مکمل پردے میں رہتیںاور تلاوت بھی آہستہ آواز میں کرتیں کہ آ واز کا بھی پردہ ہے۔ کیا اس سے بڑھ کر بھی کوئ دلیل ہوسکتی ہے
احادیث نبوی صلی اللّٰہ علیہ وسلم ہیں:
1-میرے بعد تمام فتنوں سے زیادہ نقصان دہ فتنہ مردوں کے لئے عورتوں کا فتنہ ہے
2-عورت پوری کی پوری ستر ہے جب وہ باہر نکلتی ہے توشیطان اسے تاکتارہتا ہے یہاں تک کہ اسے اپنا آ لہ کار بنا لے اور اللہ کی رحمت سے قریب ترین اس وقت ہوتی ہے جب وہ اپنے گھر کے کسی گوشے میں ہو
3-لوگوں نے اپنے سابقہ انبیاء کرام علیہم السلام کی تعلیمات میں سے جو چیز پائ ہے وہ یہ ہے کہ جب تم حیا سے محروم ہوجاوگے تو کسی بھی برا کام کرنے میں عار نہیں محسوس کروگے اللہ تعالیٰ ہم سب کو قرآن کریم پڑھنے سمجھنے اور اسکے احکامات پر عمل کرنے والا بنائے۔ آمین