ستمبر ہمیں قومی عزم کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

430

لاہور: یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 1965کی جنگ کےشہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں، ستمبر ہمیں قومی عزم کی یاد دلاتا ہے۔

عثمان بزدار نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، پوری قوم 1965 کی جنگ کے  غازیوں کی جرات اور  شہدائے وطن کی قربانیوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ستمبر 1965 کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور تاریخ ساز باب ہے، پاک افواج نے دشمن کی جارحیت کا ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے عظیم سپوتوں نے بہادری کی بے مثال داستانیں رقم، پاک افواج اور پوری قوم دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی ہے۔