نیویارک میں 5 ماہ بعد جم کھل گئے، مشقیں شروع

485

نیویارک میں فٹنس جم کھل گئے، ماسک، سینیٹائزر اور سماجی فاصلے سمیت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ویٹ ٹریننگ، رننگ اور سائیکلنگ کی مشقیں شروع ہوگئیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جان لیوا وبائی بیماری کی تباہ کاریوں کے بعد امریکی شہری روٹین میں آنے لگے، فزیکل فٹنس جم کھل گئے۔ ایس اوپیز کا خاص خیال رکھتے ہوئے مشینوں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

ماسک پہنے ٹریننگ کے شوقین ویٹ ٹریننگ، رننگ اور سائیکلنگ میں مصروف ہیں، ٹمپریچر چیک کرنے، سماجی فاصلہ رکھنے کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ ویٹ لفٹنگ ایریا بھی آباد، احتیاطی تدابیر کے ساتھ کورونا کو مات دینے کا عزم دہرا دیا۔