یوم دفاع: مزار قائد و اقبال پر گارڈز کی پروقار تبدیلی

624

پاکستان میں 55ویں یوم دفاع کی تقریبات کا آغاز الصبح اسلام آباد میں 31توپو کی سلامی اور صوبائی دارلحکومتوں میں21 توپو کی سلامی سے کیا گیا۔

کراچی میں یوم دفاع پاکستان کی تقریبات کا آغاز قائد اعظم محمد علی جناح  کے مقبرے میں گارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقار تقریب کے انعقاد سے کیا گیا  جہاں پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اصغر خان اکیڈمی کے 46 کیڈٹوں نے حصہ لیا جن میں 3خواتین شامل ہیں اور ان  کیڈٹوں  نے مقبرے میں محافظوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

اصغر خان اکیڈمی کے ائیر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور ایئر وائس مارشل  نے قائد کی قبر پر فاتحہ پڑھی اور  پھولوں کی چادر چڑھائی۔

دوسری جانب لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں پنجاب رینجرز کے ایک دستے نے محافظوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

یاد رہے اس دن 6ستمبر1965 کو قوم کے جاں نثار سپوتوں نے جرات و بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوادیے تھے اور مادر وطن کا دفاع یقینی بنایا۔