تارکین وطن کو انتخابات لڑنے کا حق حاصل ہے، زلفی بخاری

216

اسلام آباد(آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے کہا ہے کہ تارکین وطن کو انتخابات میں لڑنے کا حق حاصل ہے، (ن) لیگ کو بیرون ملک پاکستانیوں کے خلاف دوہری شہریت کے خلاف ایجنڈے کو ترک کرنا چاہیے۔ دوہری شہریت کے معاملے پر مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے بیان پر ردعمل کا اظہار
کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احسن اقبال صاحب آپ کو خوفزدہ اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ بیرون ملک پاکستانی شہریوں کو انتخابات میں حصہ لینے کا حق میری وجہ سے نہیں مل رہا ایک کروڑ سے زائد بیرون ملک پاکستانی ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں اور انہیں پاکستان میں انتخابات میں حصہ لینے کا مکمل طور پر حق حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کم ہوتی جگہ کا آپ کو پریشانی کا بخوبی اندازہ ہے آپ اور آپ کی پارٹی کو بیرون ملک پاکستانیوں کے خلاف ایجنڈا روکنا چاہئے اور میں نے اگر الیکشن لڑا تو پاکستانی پاسپورٹ پر ہی لڑوں گا ۔