حیدرآباد: مکی شاہ پولیس کا مین پوری کارخانے پر چھاپا، 4ملزمان گرفتار

94

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مکی شاہ پولیس کامین پوری کے کارخانے پر چھاپا، خام مال سمیت بڑی تعداد میں مین پوری برآمد کرکے 4ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ مکی شاہ پولیس نے مین پوری کے کارخانے پر چھاپامار کر 4 ملزمان محمود کشمیری، داؤدکشمیری، ایوب اور راجوٹھاکرکو گرفتار کرلیاجبکہ 4 ملزمان پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے
سے 2 عدد کٹے خام مال جس کا کل وزن تقریباً 30 کلو گرام، 1 عدد کٹا مین پوری کی پڑیاں ۔ ایک عدد ڈیجیٹل کانٹا اور 225 مین پوری برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔