ایچ ایس جے اور حسین مارکیٹنگ کے درمیان معاہدہ

93

کراچی( پ ر) ملک کی سب سے بلند رہائشی عمارت

H.S.J آئیکون اور حسین مارکیٹنگ نیٹ ورک کے درمیان معاہدے کی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی، تقریب میں حسین مارکیٹنگ کے سی ای او بابر عباسی اور ان کی ٹیم جبکہ ایچ ایس جے آئیکون کے چیئرمین حنیف سلمان جیوانی اور احمد جوانی سی ای او نے شرکت کی ۔ واضح رہے کہ HSJ آئیکون پاکستان کی سب سے بلند رہائشی عمارت ہوگی جس کی مارکیٹنگ حسن مارکیٹنگ نیٹ ورک کرے گا، مذکورہ نیٹ ورک نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مارکیٹنگ کے حوالے سے معتبر نام ہے ۔