ملکی و غیر ملکی 25 ملزمان کی نظر بندی میں 9 نومبر تک توسیع

80

لاہور (نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ نے گرفتار ملکی و غیر ملکی 25 ملزمان کی نظر بندی میں 9 نومبر تک توسیع کر تے ہوئے سری لنکن قیدی کی رہائی کا حکم دے دیا۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں لاہور رجسٹری میں گزشتہ روز وفاقی ریویو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ سیکورٹی ایکٹ اور سیکریٹ سروسز ایکٹ کے تحت گرفتار غیر ملکی ملزمان کو سخت پولیس سیکورٹی میں پیش کیا گیا۔ ہفتے کو نظر بندی کی مدت ختم ہونے پر ان قیدیوں کو ریویو بورڈ کے سامنے پیش کیا
گیا۔ دوران سماعت وفاقی وزارت داخلہ اور خارجہ نے ان قیدیوں کا ریکارڈ پیش کیا۔ ریویو بورڈ نے گرفتار ملزمان کی نظر بندی میں توسیع دینے یا نہ دینے کا جائزہ لیا۔ نظر بند قیدیوں میں 19 بھارتی 3 بنگلا دیشی، ایک سری لنکن اور 3 پاکستانی قیدی شامل تھے۔ حکومت نے ان قیدیوں کو جاسوسی اور بارڈر کراس کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے2 ماہ کے لیے نظر بند کیا تھا۔