ڈی آئی جی لاڑکانہ کا پولیس مقابلے  میں اے ایس آئی کی شہادت کا نوٹس

95

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے پولیس مقابلے میں اے ایس آئی کی شہادت کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان علی بلوچ نے ضلع جیکب آباد کے تھانہ اے سیکشن ٹھل کی حدود میں پولیس مقابلے میں اے ایس آئی عبدالرزاق گولو کی شہادت کا نوٹیس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ڈی آئی جی کے مطابق واقعے میں ملوث ملزمان کو تمام جلد گرفتار کرکے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔