جیکب آباد، فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی شہید، ملزمان فرار

93

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) تحصیل ٹھل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی شہید، ملزمان فرار۔ جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے میں اے ایس آئی شہید ہوگئے، ایس ایس پی جیکب آباد محمد طارق نواز کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود بلوچ کالونی میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر اے ایس آئی عبدالرزاق گولو پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو گھات لگائے ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی جس سے اے ایس آئی عبدالرزاق گولو شہید ہوگئے، جس کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ اطلاع کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ، ایس ایس پی کے مطابق جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔