لاڑکانہ، میر مرتضیٰ بھٹو کی 24ویں برسی  20 ستمبر کو منائی جائے گی

52

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) میر مرتضیٰ بھٹو کی 24ویں برسی 20 ستمبر کو گڑھی خدا بخش بھٹو میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ برسی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد زبیر جتوئی کی زیر صدارت المرتضیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا، جس میں پارٹی عہدیداران اور رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔