سوڈان میں بارش اور سیلاب سے تباہی3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ

126
سوڈان: پانی آبادی میں داخل ہو گیا ہے‘ شہری سیلاب کو روکنے کے لیے بند باندھ رہے ہیں

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں بارش اور سیلاب سے مچنے والی تباہی کے بعد ملک بھر میں 3ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے سیکورٹی اینڈ ڈیفنس کونسل نے بارش اور سیلاب کے دوران 99ہلاکتوں کے تناظر میں انتہائی اقدام کیا۔ سیلاب اور تودے گرن کے باعث ایک لاکھ گھر تباہ ہوئے، جس کی وجہ سے 5 لاکھ سے زائد افراد گھر بار اور کاروبار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔