اقوام متحدہ کا یونان میں مہاجرین کی زندگی فوری بہتر بنانے پر زور

394
نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس یونانی وزیر خارجہ نیکوس دندیاس سے ملنے آرہے ہیں

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام ِ متحدہ کے دفتر برائے مہاجرین نے یونان اور بحیرہ ایجین کے جزائر میں مقیم مہاجرین کے معیار زندگی کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔ ادارے کے اعلیٰ عہدے دار گیلیان ترگس اور راؤف مازو نے یونان کے 4 روزہ دورے کے بارے میں ایک رپورٹ جاری کی، جس میں واضح کیا گیا کہ 2015 ء کے بعد سے یونان کے راستے 10لاکھ سے زائد مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن یورپ پہنچے ہیں۔ اس کے ساتھ 5 برس میں نقل مکانی میں خاطر خواہ کمی آئی ہے۔