“آج کراچی کیلئے بڑا دن ہے”

545
عدم اعتماد اپوزیشن کے لیے گلے کا پھندا بن چکی ہے شہباز گل

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج کراچی کے لیے بڑا دن ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کراچی کیلئے بڑادن ہے اور ایک نئےدورکا آغازہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج کراچی پہنچیں گے، بڑا پیکج ملنے کا امکان

شہبازگل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی کواسکی خوبصورتی اور روشنیاں لوٹانے کا اعلان کریں گے، وزیراعظم کراچی کو مافیا سے نجات دلانے جارہے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ مافیا نے کراچی کی قسمت میں کچرا، بدترین ٹرانسپورٹ کا نظام لکھ رکھا تھا۔