کورونا کی ویکسین اگلے سال کے وسط تک آنے کا امکان

242

جینوا:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او)نے کورونا وائرس  کی ویکسین اگلے سال کے وسط تک آنے کا امکان ظاہر کردیاہے۔

غیر ملکی رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ کرونا کی ممکنہ ویکسین کے موثر استعمال پر زوردیا جارہاہے،آزمائشی مراحل میں موجود ویکسینز کے نتائج رواں برس کے آخر یا اگلے سال کے اوائل تک ممکن ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین تیار ہوکر مریضوں تک پہنچنے میں اگلے سال کا وسط یا اس کے بعد تک کا وقت لگ سکتا ہے،کورونا کی موثر ویکسین آنے کے بعد اس کا استعمال بھی موثر بنانا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ ویکسین کی تیاری تیز اور اس کی رسائی ہر ایک تک ممکن بنانا ہوگی،ابتدا میں ویکسین کی فراہمی زیادہ خطرے والے افراد ،بزرگوں اور فرنٹ لائن ورکرز تک ہونی چاہیے۔

عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا تھاکہ جب تک ویکسین نہیں آجاتی اس وقت تک ہر فرد کو درمیانہ فاصلہ تقریبا7فٹ رکھنا ضروری ہے،ماسک اور ہاتھوں کے دھونے کے عمل کو بھی لازمی بنانا ہوگا۔