ٹیبل ٹینس ورلڈ کپ: سخت حفاظتی ایس او پی میں نئی تاریخ اور مقام کا اعلان

471

بین الاقوامی ٹیبل ٹینس فیڈریشن نے اعلامیے جاری کیا ہے کہ مردوں اور عورتوں کے ٹیبل ٹینس ورلڈ کپ مقابلے اور ٹورز نومبر  چین میں ہوں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئیں تھیں البتہ ۲ ماہ قبل کوروناوبا پر قابو پانے کے کئی ممالک میں کھیلوں کی سرگرمیاں محدود پیمانے پر بحال ہونا شروع ہوگئی ہیں۔

کورونا وبا کے باعث چین نے  انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 6 مہینے کے لئے معطل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب چینی حکام نے احتیاطی تدبیر کو مد نظر رکھتے ہوئے وائرس کے پھیلاؤ بچنے کیلیے بین الاقوامی مقابلے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

چینی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی ٹیبل ٹینس میں بحفاظت واپسی کو یقینی بنانا ہماری اولین ترجیح رہی ہے، ہم 2020 کے اختتام سے قبل کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر تھامس ویکرت نے ایک بیان میں کہا ٹیبل ٹینس ورلڈ کپ کے متبادل مقام کا اعلان شنگھائی میں ورلڈ گالف چیمپیئن شپ کے کچھ دن بعد کیا گیا ہے۔

ٹیبل ٹینس مقابلوں کو مکمل بائیو سکیورٹی کے سخت حالات میں منعقد کیا جائے گا، جس میں گیندوں پر سانس لینے پر پابندی اور میچوں کے بعد مصافحہ نہ کرنا شامل ہوگا۔