کے الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، اسدعمر

350

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک کے لائسنس سے متعلق سنجیدگی سے سوچنا ہوگا، کے الیکٹرک کے لائسنس میں تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسدعمر نے کہا کہ شہبازشریف کراچی میں آئے اور سیاست کر کے چلے گئے، لوگوں نے دیکھا کہ انہوں نے کس نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹا، لیکن شکر ہے شہبازشریف کو کراچی کے شہریوں کا خیال تو آیا۔

اسد عمر نے کہا کہ کراچی میں کل اختیارکسی کےپاس نہیں،کراچی میں  مسائل کی ایک اہم وجہ اختیارات کامنقسم ہونا ہے، اب سب سے بڑے شہر کو اس کامقام دلائیں گے، عوام کے ترقیاتی اورفلاحی کاموں میں سیاست آڑےنہیں آئےگی، کراچی کے مسائل کےحل کیلئےبھی وہی سوچ اپنائی جائےگی، کورونا کیخلاف عالمی سطح پرپذیرائی حاصل کی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آج سب سےبڑےترقیاتی پیکج کااعلان کریں گے، وزیراعظم تاریخی کام وفاقی و صوبائی حکومت کےاشتراک سےکریں گے، سندھ کے دوسرے علاقوں میں بھی ایسےہی کام ہوگا، سول وعسکری، وفاقی وصوبائی حکومتوں نےمل کرکوروناکامقابلہ کیا۔