کورونا وائرس: ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 132 ہوگئی

576

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 25 جبکہ 6,340 مریض انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 253، پنجاب میں 97,118 ،بلوچستان میں 13,157 خیبرپختونخواہ 36,498، گلگت بلتستان میں 2,960، اسلام آباد میں 15,726 اور آزاد کشمیر میں 2,313 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ میں موزی مرض سے 2,422 پنجاب 2,208، خیبرپختونخوا 1,255، اسلام آباد 175، گلگت بلتستان 71، بلوچستان 144 اورآزاد کشمیر میں 65 اموات ہوئیں جبکہ 2 لاکھ 82 ہزار 553 افراد مہلک وبا سے مکمل طور پرصحتياب ہوچکے ہیں۔

ملک بھرمیں اب تک 27 لاکھ 32 ہزار 325 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 24 ہزار 857  ٹیسٹ کے دوران 513 نِئے کیسز رپورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ 5 اموات ہوئیں جبکہ ملک بھرمیں اس وقت 535  مریض تشویشناک حالت میں ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس سے 2 کروڑ 67 لاکھ 95  ہزار 701 افراد متاثر، 8 لاکھ 78 ہزار 963 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 کروڑ 89 لاکھ 7 ہزار 47 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔