کورونا مریضہ نے فیملی کے 15 افراد کو متاثر کردیا

439

بحرین میں کورونا کی شکار خاتون نے فیملی کے 15 افراد کو متاثر کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور بے احتیاطی کے باعث وائرس نے فیملی کے مزید افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

وزارت صحت کے حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون سے رابطے میں آنے والے 15 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

متاثرہ افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں تین بہنیں، بھائی اور 4 بچے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین سے رابطے میں رہنے والے افراد کو ٹریس کیا جارہا ہے اور ان کے کورونا ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

وزارت صحت کی ٹیمیں اس حوالے سے متحرک ہیں اور ڈیٹا سے ان افراد کی تلاش کررہی ہے جو گزشتہ دنوں اس فیملی سے کسی بھی طرح سے رابطے میں رہے ہیں۔