چینی صدرکا دورہ پاکستان رواں سال کے آخر میں متوقع

370

چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ پاکستان رواں سال کے آخر میں طے کیا جارہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق چینی صدرشی جن پنگ کا دورہ پاکستان منسوخ نہیں ہوا، چینی صدرکا دورہ پاکستان موسم سرما میں طے کیا جارہا ہے۔

چینی سفیر یاؤجنگ نے کورونا کے باعث مئی، جون میں دورہ ملتوی ہونے کی بات کی مگر چینی صدر کے دورے کی تاریخوں کے تعین کیلئے پاک چین سفارتی رابطے جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ روزپاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤجنگ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چینی صدر شی جی پنگ نے رواں سال پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن کورونا وبا کے باعث چینی صدر کا دورہ ری شیڈول کیا گیا ہے، دونوں ممالک مشاورت سے دورے کی نئی تاریخ طے کر رہے ہیں۔