چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا کی روسی جنرل سے ملاقات

739

ماسکو:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ندیم رضا  نے روس کے دورہ پر روسی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون پر بات چیت بھی ہوئی۔

روسی جنرل ویلیری نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا تے ہوئے  دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

جنرل ندیم رضا انٹرنیشنل ملٹری گیم 2020کی اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے،خیال رہے کہ پاک فوج گزشتہ 3سال سے ان مقابلوں میں حصہ لے رہی ہے۔