بنگلادیش مسجد میں دھماکا، 12 افراد شہید 25 زخمی

746

بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے ضلع نارائن گنج میں جمعہ کی شب نماز عشاء کے دوران مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں  12 افراد شہید ہوگئے جبکہ 25 سے زائد زخمی ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق ڈھاکا کے ضلع بیت السلام مسجد میں جمعہ کی شب نماز عشاء کے دوران مسجد میں دھماکے سے 12 افراد شہید جبکہ 25 سےزائدافراد زخمی ہیں، دھماکے کے باعث زخمیوں کو فوری طبی امدادی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 Narayanganj mosque blast ,  blast ,  Dhaka Medical College Hospital ,  AC explosion ,  AC blast Narayanganj ,  death toll from Narayanganj Blast

بنگلا پولیس کا کہنا ہے کہ  دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،حتمی طور پر دھماکے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق ائیر کنڈیشن  کی گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دھماکےکے نتیجے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے جسم کے اعضاء 30 سے 70 فیصد تک جھلس چکے ہیں، جنہیں فوری طبی امدار فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب مسجد کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ حال ہی میں گیس لیکیج کی حوالے سے مسجد انتظامیہ شکایت درج کرواچکی ہے۔