لاہور کے بعد رنگ روڈ منصوبہ راولپنڈی میں شروع کرنے کی منظوری

878

پنجاب حکومت نے راولپنڈی کے رنگ روڈ منصوبے پر جلد تعمیرات کے لئے منظوری دے دی ہے۔

ہفتہ کو وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس کے دوران راولپنڈی رنگ روڈ  منصوبے کی منظوری دی گئی ہے جو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے مکمل کیا جائے گا جس کی لاگت 50ارب روپے آئے گی۔

دوسری جانب  وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ راولپنڈی کی عوام سے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کریں گے اور  اس منصوبے کی تکمیل  سے ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے اور اس بات کا بھی   یقین دلایا کہ شیخوپورہ سے گوجرانوالہ تک موٹروے جلد تعمیر کی جائے گی۔