وزارت داخلہ نے غیرملکیوں کے ویزوں میں 15 روزہ توسیع کردی

125

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزارت داخلہ نے ان غیرملکی شہریوں کے ویزوں میں 15 روزہ رعایتی توسیع کردی جن کے ویزوں کی معیاد 15 مارچ 2020 ء کو ختم ہوچکی
تھی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق متعلقہ اتھارٹی نے ان غیرملکی شہریوں کے ویزوں میں مزید 15 دن کی رعایتی توسیع کردی۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ توسیع ان تمام غیرملکیوں کے لیے ہے جو 15 مارچ 2020ء کو ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد ملک میں موجود ہیں۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ 15روزہ رعایتی توسیع کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا اور تمام نئے درخواست گزاروں کو 16 ستمبر کے بعد حکومت پاکستان کے مقرر کردہ جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔